Wonderful tip of Melting Waste Fat From Garlic And Honey
لہسن ہر کچن میں موجود اور کھانوں میں استعمال ہونے والی ایک عام سبزی ہے اور شہد کے ان گنت فوائد سے تقریباً سب ہی واقف ہیں۔ مگر اِن دونوں کا مرکب استعمال کرنے سے کیا کیا حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ غالباً کم لوگوں کے ہی علم میں ہوگا۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں غذائی ماہرین نے لہسن اور شہد کو ملا کر کھانے کے درجنوں ایسے فوائد بتائے ہیں جنہیں جان کر یقینا ہم ضرور آزمانا چاہیں گے۔لیکن یہاں ہم صرف جسم کی فالتو چربی پگھلانے کے حوالے سے بتائیں گے کہ کیسے لہسن اور شہد کا مرکب فالتو چربی کے اخراج میں معاون ہے۔
اس جادوئی نسخے کو تیار کرنے کے لئے لہسن کے ایک جوے کو باریک کاٹ کر ایک چمچ شہد میں مکس کر لیں، یا دوسری صورت میں لہسن کو باریک کوٹ لیں اور اسے ایک چمچ شہد میں اچھی طرح ملا لیں۔ اسے صبح خالی پیٹ کھائیں اور ایک ہفتے تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔
اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک جار میں شہد ڈالیں اور اس میں لہسن کے اتنے جوئے ڈال دیں کہ وہ شہد میں مکمل ڈوب جائیں۔ اب انہیں رکھ دیں اور روزانہ اس میں سے ایک جوا نکال کر نہار منہ کھائیں۔
یہ نسخہ موٹاپے میں کمی کرتا ہے اور ہمارے جسم سے فاسد مادوں کی صفائی کرتا ہے۔